قم ( وحدت نیوز نیت ورک) المصطفی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں
کے ایک وفد نے وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکٹریری جنرل و مرکزی سیکٹریری امور خارجہ عالی حجۃ الاسلام والمسلمین سید شفقت حسین شیرازی سے ان کی رہایش گاہ مین ملاقات کی اس ملاقات مین تعلیمی کارکردگی ،ضروریات سمیت ملکی حالات وبین الاقوامی پر گفت وشنید ہوئی وفد سے گفتگو کرتے ہوے حجۃ الاسلام والمسلمین سید شفقت حسین شیرازی نے ملکی ثقافت اور حالات کو دنیا تک پنچانے کیلے دنیا کی زندہ زبانوں پر عبور حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ہم اقوام عالم تک ملکی اقدار وافکار کی صحیح ترجمانی کرسکے
مرکزی سیکٹریری امور خارجہ نے اسی اہمیت کے پیش نظر دنیاکی کثیر الاستعمال زبان عربی کے حوالے سے مختلف کورسز برگزار کرنے کی یقین دہانی کی