کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ترکی، قطر اور سعودی حمایت یافتہ دہشتگردوں

کی جانب سے حلب میں عام شہریوں کے قتل عام اور ایک بڑی تعداد کو زخمی کرنے جیسے واقعات کو عوام کی استقامت کے خلاف دشمن کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔ شام کے مفتی اعظم نے حلب میں دہشتگردی کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ حلب کے شہری اپنے ملک سے وفاداری اور استقامت کی وجہ سے آجکل دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلب کامیابی کی عظیم علامت اور اپنے عیسائی، مسلمان، کرد، آشوری اور کلدانی شہریوں کے درمیان وحدت کا بے مثال نمونہ ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اور ہمارے بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور نہ ہی ہماری مسجدیں اور کلیسا ویران ہوں گے۔a