مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے خیرالعمل فاونڈیشن
اور قتل گاہ کمیٹی اسکردو کے زیر انتظام شروع ہونے والے دارالشفاء حضرت عباس (ع) کے غیر رسمی افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں قتل گاہ کمیٹی اسکردو کے مسئولین، مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران، مہمانان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دارالشفاء حضرت عباس (ع) کا غیر رسمی افتتاح سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان علامہ آغا علی رضوی، علامہ مرزا یوسف حسین اور دیگر علمائے کرام نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ افتتاحی تقریب سے سید الیاس رضوی، آغا علی رضوی، علامہ مرزا یوسف حسین اور شیخ یوسف کریمی نے خطاب کیا۔