
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی فیصل آباد کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں ذہین نوجوان ہیں مگر وہ انگریزی کمزور ہونے کی بنا پر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکتے۔ جماعت اسلامی
کے رہنما کا کہنا تھا کہ جس قوم نے اپنی قومی زبان کو اپنایا، انہوں نے بہت جلد ترقی کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اردو کو فوری طور پر سرکاری اور دفتری زبان کے طور پر رائج کیا جائے۔