اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی چینل پہ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی کہا ہے کہ این اے 154 کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی وجہ 20601 ووٹ ہیں، جو نادرا رپورٹ میں مشکوک قرار دیئے گئے۔
 
اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے نجی ٹی وی چینل پہ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 154 کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی وجہ 20601 ووٹ ہیں، جو نادرا رپورٹ میں مشکوک قرار دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو کاظم ملک پر اعتراض تھا تو بہتر ہوتا وہ پارٹی سے مشاورت کر کے جج تبدیل کرا لیتے، ججوں

کے کردار کے بارے میں وزیر قانون کی گفتگو قابل مذمت ہے۔ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا کہ سعد رفیق کے بعد ایاز صادق نے بھی عوامی عدالت سے رجوع کرنے کی بات کی تھی، مگر قیادت نے انہیں روک دیا۔ مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ شریف برادران کو اپنے ارکان خصوصاَ وزراء کو تربیت دینے، قانون اور سیاست کے ضابطے سکھانے کی سخت ضرورت ہے تاکہ کم از کم انہیں گفتگو کا سلیقہ آ جائے۔