اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان پانج سال میں تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے ایران کو آزاد تجارتی معاہدی کی پیشکش کی گئی ہے.
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان پانج سال میں تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے ایران کو آزاد تجارتی معاہدی کی پیشکش کی گئی ہے.
پاكستان اور ايران كے مابين دو روزہ مذاكرات اسلام آباد ميں واقع وزارت تجارت ميں ختم ہوگئے جہاں تين ركني ايراني وفد اور پاكستاني وزارت تجارت اور ديگر محكموں كے اعلي حكام نے شركت كي.
دونوں ممالك نے ٹيرف لاين كي فہرست ميں اضافے اور درآمدي اشيا كے ٹيرف ميں كمي پر اتفاق كيا ہے.
پاكستاني اردو اخبار ‘دنيا’ كے مطابق؛ ايك سنئير آفيسر نے كہا ہے كہ ايران اور پاكستان نے آئندہ پانچ سال ميں دوطرفہ تجارتي حجم موجودہ دس كروڑ ڈالر سے پانچ ارب ڈالر تك بڑھانے كيلئے اقدامات تيز كرنے پر اتفاق كيا ہے.
اسي طرح ترجيحي تجارتي معاہدے كے تحت يكم ستمبر 2006 سے پاكستان كيطرف سے ايران كيلئے 309 اشيا جبكہ ايران كي جانب سے پاكستان كيلئے 338 اشيا پر كم ٹيرف نافذ العمل ہے، اب دونوں ممالك نے اس فہرست ميں اضافے پر اتفاق كيا ہے.
ذرائع كے مطابق؛ ايران پر عالمي تجارتي پابندياں اٹھنے كے بعد پاكستان آزاد تجارتي معاہدہ كرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے ميں ايران كو پيشكش بھي كي گئي ہے.