اسلام ٹائمز: سربراہ پاک فوج نے کراچی میں تقریب سے جوانوں اور افسران سے خطاب کیا، تقریب کے دوران جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ضمیر کو کرنل کمانڈنٹ ایئر ڈیفنس کے بیجز بھی لگائے۔
 
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں جوانوں اور افسران سے خطاب کیا، شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں تقریب سے جوانوں اور افسران سے خطاب کیا۔ تقریب کے دوران سربراہ پاک فوج نے

لیفٹیننٹ جنرل ضمیر کو کرنل کمانڈنٹ ایئر ڈیفنس کے بیجز بھی لگائے، جبکہ راہ حق میں پاک وطن کی سلامتی، شان اور آن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قابل احترام شہدا کی یادگار پر حاضری کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔