اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مسلم لیگ نواز کے رہنما نے کہا ہے کہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں رجوع کرنا میرا آئینی حق ہے، اور میں سپریم کورٹ پوری تیاری کیساتھ جاونگا، بے ضابطگیوں کا ذمہ دار مجھے نہ ٹھہرایا جائے کیونکہ میرا الیکشن مشینری پر کوئی کنٹرول نہیں تھا۔
 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما ایاز صادق نے این اے 122 سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد اب وہ اخلاقی طور پر ایم این اے نہیں رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مشینری پر میرا کوئی کنٹرول نہیں تھا، اس لیے بے ضابطگیوں کاذمہ دار مجھے نہ ٹھہرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی

اصلاحات میں بتدریج بہتری لائی جا سکتی ہے اور اس حوالے سے انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے اپنا کام کافی حد تک مکمل کر لیا ہے اور دسمبر سے پہلے انتخابی اصلاحات مکمل ہو جائینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنا میرا آئینی حق ہے اور وہ سپریم کورٹ پوری تیاری کے ساتھ جائیں گے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے۔