اسلام ٹائمز: الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 7 سے 11 ستمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 13 سے 18 ستمبر تک ہوگی۔
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے 3 مرحلوں کا مجوزہ شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 31 اکتوبر کو ہوگی، پہلے مرحلے کے الیکشن شیڈول کا اعلان 26 اگست کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 7 سے 11 ستمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 13 سے 18 ستمبر تک ہوگی۔