اسلام ٹائمز: گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمن نے اسحاق ڈار کو بتایا کہ ایم کیو ایم نے کراچی آپریشن جاری رکھنے کی حمایت کی ہے تاہم ان کا موقف ہے کہ ان کے جائز مسائل کو حل کیا جائے۔
اسلام ٹائمز۔ فاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ایم کیو ایم کے جائز مطالبات قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایم کیو ایم سے ان کے استعفے واپس لینے سے متعلق معاملے پر تفصیلی بات کی۔ گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمن نے اسحاق ڈار کو بتایا کہ ایم کیو ایم نے کراچی آپریشن جاری رکھنے کی حمایت کی ہے تاہم ان کا موقف ہے کہ ان کے جائز مسائل کو حل کیا جائے۔
جس پر اسحاق ڈار نے انہیں آگاہ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے جائز مطالبات کو قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے ایم کیو ایم کو منتخب ایوانوں سے اپنے استعفے واپس لینے کے لئے مولانا فضل الرحمان کو اپنا نمائندہ بنا کر کراچی بھیجاہے۔