اسلام ٹائمز: جی بی میں سرکاری ملازمین سے گریڈ کے متناسب سے انکم ٹیکس کٹوتی کی جا رہی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں زمیندار، کاروباری حضرات، بزنس مین کو انکم ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ حقوق سے محروم گلگت بلتستان میں 2016ء سے باقاعدہ انکم ٹیکس کا نظام لاگو کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کو سابقہ حکومت میں نوٹس دیا گیا تھا کہ گلگت بلتستان میں مرحلہ وار انکم ٹیکس کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں سرکاری ملازمین سے گریڈ کے متناسب سے انکم ٹیکس کٹوتی کی جا رہی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں زمیندار، کاروباری حضرات، بزنس مین کو انکم ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا
کہ تیسرے مرحلے میں بجلی کے ٹیرف میں انکم ٹیکس اور پانی کے ایک مخصوص استعمال کے بعد حکومت انکم ٹیکس کے نافذ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت انکم ٹیکس کے نفاذ کے حق میں ہے تاہم انکا موقف ہے کہ حاصل شدہ ٹیکس میں سے مناسب حصہ گلگت بلتستان حکومت کو بھی دیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ 2016ء کے مالی سال سے باقاعدہ انکم ٹیکس کے نفاذ کا قوی امکان ہے۔