اسلام ٹائمز: منگھوپیر کے علاقے میں رینجرز اور پولیس کا دہشتگردوں سے مقابلہ ہوا، دہشتگردوں نے پولیس اور رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا۔
 
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھو پیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ گارڈن پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح منگھوپیر کے علاقے میں رینجرز اور پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دہشتگردوں نے پولیس اور رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے

اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور آوان بم بھی برآمد ہوئے۔ دوسری جانب گارڈن پولیس نے کارروائی کے دوران 4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے کلاشکوف برآمد ہوئی۔