یوم آزادی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ہماری شناخت اور رب کریم کی طرف سے عطا کی گئی ایک عظیم نعمت ہے۔ ہمارا یہ وطن ہماری مذہبی آزادی، ہمارے عقیدوں کی تحفظ اور نسلوں کی بقا کا ضامن ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے یوم آزادی کو ملک بھر میں ملی جوش و جذبہ سے منایا۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ وحدت سکاوٹس نے اسلام آباد کی اہم شاہراوں پر جشن آزادی ریلی کا انعقاد کیا اور لوگوں میں جھنڈیاں تقسیم کی گئیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کے گھروں اور دفاتر پر قومی پرچم لہرائے گئے۔ مزار قائد پر مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، لاہور، پشاور، پارا چنار، گلگت بلتستان میں بھی جشن آزادی کے حوالے

سے سے تقریبات منعقد کی گئیں اور تنظیمی رہنماوں نے اہم خطابات کیے۔ ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کی اپیل پر ملک بھر کی شیعہ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کے دوران وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں اور شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے۔

یوم آزادی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ہماری شناخت اور رب کریم کی طرف سے عطا کی گئی ایک عظیم نعمت ہے۔ ہمارا یہ وطن ہماری مذہبی آزادی، ہمارے عقیدوں کی تحفظ اور نسلوں کی بقا کا ضامن ہے۔ ہم اپنی جان و مال سے بڑھ کر اس کی حفاظت کرنا ہو گی۔ حب الوطنی کے جذبے سے شرسار ہوکر ہر اس دشمن کے خلاف ہم نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے جو ہماری سالمیت اور بقاء کا دشمن ہے۔ ہم نے اپنے اتحاد، وحدت، باہمی احترام اور رواداری سے ملک دشمن سازشوں کو شکست دینا ہو گی۔