اسلام ٹائمز: رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے کارکن کے قاتلوں کی گرفتاری کا وعدہ خوش آئند ہے۔
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ نے ڈی جی رینجرز کی جانب سے کارکن کے قتل کی مذمت اور قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے محمد ہاشم نامی کارکن کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف قتل کے خلاف رات گئے ہنگامی پریس کانفرنس میں ہڑتال کی کال دی تھی۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے ہڑتال واپس لینے کے فیصلے کی توثیق کر دی، جبکہ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے کارکن کے قاتلوں کی گرفتاری کا وعدہ خوش آئند ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکن محمد ہاشم کے قتل کو کھلا ظلم قرار دیا، تاہم رات گئے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آج دی جانے والی ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی تھی۔