مقررین نے اپنی تقاریر میں کہا کہ عزاداری ظلم کے خلاف قیام کا نام ہے، عزاداری وقت کے یزید کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا نام ہے، عزاداری انسان کو انسانی اور الہٰی اقدار کی خاطر جان دینے کا درس دیتی ہے۔ عزاداری کی مجلس سے قبل باجماعت نماز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسد عاشورا کے سلسلے میں مرکزی مجلس عزا حسینی چوک اسکردو پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام منعقد ہوئی، جس میں ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی اور ایم ڈبلیو ایم قم کے سربراہ شیخ غلام محمد فخرالدین نے خطاب

کیا۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں کہا کہ عزاداری ظلم کے خلاف قیام کا نام ہے، عزاداری وقت کے یزید کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا نام ہے، عزاداری انسان کو انسانی اور الہٰی اقدار کی خاطر جان دینے کا درس دیتی ہے۔ عزاداری کی مجلس سے قبل باجماعت نماز کا بھی اہتمام کیا گیا۔