اسلام ٹائمز: لینڈ مافیا کی جانب سے گلشنِ اقبال، لیاقت آباد، غریب آباد اور دیگر علاقوں میں ریلوے کی اربوں روپے ارضی پر بھی قبضہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، قبضہ کراچی میونسپل کارپوریشن کے افسران کی ملی بھگت سے کیا گیا۔ ریلوے اراضی پر قبضے کی تحقیقات بھی ایف آئی اے سے کرائے جانے کا امکان ہے۔
 
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چائنا کٹنگ کے حوالے سے آئے روز نت نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں، اور تازہ ترین انکشاف کے مطابق ایف آئی اے نے لینڈ مافیا کی نذر ہونے والے کروڑوں روپے مالیت کے 2 درجن سے زائد پلاٹس کا پتہ چلا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی میں لینڈ مافیا کی نذر ہونے والے 28 پلاٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔ لینڈ مافیا نے پارکس، میدان، اسپتال اور مسجد کیلئے مختص کروڑوں روپے کی اراضی چائنا کٹنگ کے ذریعے بیچ ڈالی، جبکہ لینڈ مافیا نے

گلستان جوہر اسکیم 36 کا ماسٹر پلان بھی غائب کر دیا۔ لینڈ مافیا کی جانب سے گلشنِ اقبال، لیاقت آباد، غریب آباد اور دیگر علاقوں میں ریلوے کی اربوں روپے ارضی پر بھی قبضہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، قبضہ کراچی میونسپل کارپوریشن کے افسران کی ملی بھگت سے کیا گیا۔ ریلوے اراضی پر قبضے کی تحقیقات بھی ایف آئی اے سے کرائے جانے کا امکان ہے، جبکہ قبضہ کی گئی زمین کا ریلوے حکام نے بھی ریکارڈ ترتیب دینا شروع کر دیا ہے۔