اسلام ٹائمز: انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز کے وکلاء کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ تینوں ملزمان بھتہ خوری، جبری فطرہ و زکٰوۃ وصولی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے انہیں 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا جائے۔
 
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے 3 کارکنوں کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں محمد عتیق، محمد جمیل اور مسعود راجپوت کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ رینجرز کے وکلاء کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ تینوں ملزمان بھتہ خوری، جبری فطرہ و زکٰوۃ وصولی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے انہیں 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا جائے۔

عدالت نے رینجرز کی استدعا پر تینوں ملزمان کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ واضح رہے کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کے تینوں کارکنوں محمد عتیق، محمد جمیل اور مسعود راجپوت کو گارڈن تھانے کی حدود سے گرفتار کیا تھا۔