اطلاعات کے مطابق کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان رئیس شہید ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کی رپورٹ کے مطابق کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان شہید ہوگیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق شیعہ مومن ’’رئیس جعفری‘‘ کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے کراچی کے مصروف ترین علاقے مارٹن روڈ کے قریب نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں رئیس جعفری موقعہ پر ہی شہید ہوگئے۔