ٹانک سٹی میں واقع امام بارگاہ حضرت عباس (ع) کے باہر دہشتگردی کی ایک بڑی کارروائی کرنے کی کوشش کی گئی ہے، دہشتگردوں کی جانب سے امام بارگاہ کے باہر رات کی تاریکی میں آٹھ کلو وزنی بم نصب کیا گیا ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ٹانک سٹی میں واقع امام بارگاہ حضرت عباس (ع) کے باہر دہشتگردی کی ایک بڑی کارروائی کرنے کی کوشش کی گئی ہے، دہشتگردوں کی جانب سے امام بارگاہ کے باہر رات کی تاریکی میں آٹھ کلو وزنی بم نصب کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو بم کی اطلاع دی تاہم پولیس نے بم ڈسپوزبل سکواڈ اور آلات کی سہولت نہ ہونے پر معذری ظاہر کردی، جس کے بعد ٹانک میں موجود فوج کو طلب کیا گیا ہے اور اس وقت بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب امام بارگاہ کے اطراف میں واقع تمام گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بم رات کی تاریکی میں نصب کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔