اسلام ٹائمز: وزیرستان میں جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ بھاگنے والے دہشت گردوں کو کہیں چھپنے کا موقع نہیں دیں گے۔
 
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عید وزیرستان میں فوجی جوانوں کے ساتھ منائی۔ شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کا عزم دہرایا۔ اگلے مورچوں پر موجود فوجی جوان بھی عید کے موقع پر جذبہ حب الوطنی کا پیکر بنے نظر آئے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف عید پر فوجی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے وزیرستان پہنچ گئے۔ آرمی چیف نے بہادر سپاہیوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور گلے بھی ملے۔ جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ بھاگنے والے دہشت گردوں کو کہیں چھپنے کا موقع نہیں دیں گے۔ شہری علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے مطلوبہ نتائج موصول ہو رہے ہیں, جو بھی مشن سونپا جائے گا قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ انھوں نے کوئٹہ میں خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے جان کی قربانی دینے والے چوکیدار شہید طالب حسین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔