کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ معاہدے سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی راہ میں رکاوٹیں ختم ہوں گیں ۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ معاہدے سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی راہ میں رکاوٹیں ختم ہوں گیں ۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے،ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا خواب پیپلزپارٹی نے حقیقت میں بدلا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے روح کی مطابق عملدرآمد تمام اسٹیک ہولڈرزکی ذمے داری ہے ۔