اسلام ٹائمز:مرکزی نائب صدر سرفراز علی کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی کامیابی و سعادت مندی کا دارومدار اس قوم کے نوجوانوں کی فکر سطح پر منحصر ہے آئی ایس او نوجوانوں کی فکری سطح بلند کر کے اسلامی انقلاب کی راہیں ہموار کرنے میں کوشاں ہے اسی ہدف کے تحت آئی ایس او امسال بھی ممبران ورکشاپ منعقد کرے گی۔
 
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر سرفراز علی نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کی سالانہ 10 روزہ ممبران ورکشاپ کا آغاز 4 اگست سے بھمبروٹ میں ہو گا، جس میں ملک بھر سیکڑوں ممبران شریک ہوں گے۔ مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی کامیابی و سعادت مندی کا دارومدار اس قوم کے نوجوانوں کی فکری سطح پر منحصر ہے، آئی ایس او

نوجوانوں کی فکری سطح بلند کر کے اسلامی انقلاب کی راہیں ہموار کرنے میں کوشاں ہے، اسی ہدف کے تحت آئی ایس او امسال بھی ممبران کی تربیتی ورکشاپ منعقد کرے گی۔ ورکشاپ سے علماء کرام ماہرین تعلیم اسکالرز اور سینئرز مختلف موضوعات پر گفتگو کریں گے۔ سرفراز علی نے کارکنان  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصران مہدی ورکشاپ آئی ایس او کے ممبران کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ورکشاپ کالجز یونیورسٹیز کے طلبہ کی نظریاتی، فکری، تنظیمی تربیت کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی ان کی کامیابی کا باعث بنے گی۔