اسلام ٹائمز: لدھا میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے، فائرنگ اور مارٹر گولوں کے مقابلے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ 8 دہشتگرد مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
 
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں چار اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ جس میں سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔ مقابلے میں  8 دہشتگرد مارے گئے جبکہ باقی دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید بھی ہوئے ہیں اور زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔