علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم القدس کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کی یہ شرعی و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ قبلہ اول پر صیہونی ریاست اسرائیل کے ٖغاصبانہ قبضے کے خلاف اورقدس کی آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں پانچ سو سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالے گی.
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم القدس کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کی یہ شرعی و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ قبلہ اول پر صیہونی ریاست اسرائیل کے ٖغاصبانہ قبضے کے خلاف اورقدس کی آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں پانچ سو سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالے گی تاکہ غاصب اسرائیل کے خلاف عالم اسلام کی نفرت سے اقوام عالم آگاہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر آئے روز آگ و بارود کی بارش نے اسرائیلی جارحیت کا پردہ چاک کر رکھا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں پرہونے والے اندوہناک مظالم پراقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی طرف سے مسلسل خاموشی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ غیر مسلم عالمی قوتیں امت مسلمہ کے نفع و نقصان سے بے غرض ہیں۔طاغوت و استعمار نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مفادات کو زچ کیا اور یہود و نصاری کو عالم اسلام پر فوقیت دی ۔اس حقیقت کے ادراک کے بعد امت مسلمہ کا سکوت دین اسلام کے بنیادی احکام سے انحراف ہے۔ظلم کے خلاف خاموشی بھی ایک ظلم ہے۔اس لیے ہمیں خاموش نہیں رہنا بلکہ گھروں سے نکل کر اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کی حمایت میں موثر آواز اٹھانی ہے.