131

اسلام ٹائمز: میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کی پاکستان کی بقا اور تحفظ کے لئے لازوال قربانیاں ہیں، جبکہ ایم کیو ایم کی پوری تاریخ ہی دہشت گردی، قتل و غارت گری اور بوری بند لاشوں سے بھری پڑی ہے۔
 
اسلام ٹائمز۔ جماعت

اسلامی فیصل آباد کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان نے کہا ہے کہ مزار قائد پر قومی پرچم جلانے والے آج کس منہ سے جماعت اسلامی پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کی پاکستان کی بقا اور تحفظ کے لئے لازوال قربانیاں تاریخ میں روشن باب کی طرح نمایاں ہیں، جبکہ ایم کیو ایم کی پوری تاریخ ہی دہشت گردی، قتل و غارت گری اور بوری بند لاشوں سے بھری پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک پر امن اور جمہوری جماعت ہے اور پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق جمہوری جدوجہد پر مکمل یقین رکھتی ہے۔