اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں ہونیوالے اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کیلئے وزیراعظم آج کراچی جائیں گے، اجلاس میں گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں، اور بجلی بحران سمیت صوبے کے دیگر مسائل پر غور کیا جائیگا۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کیلئے کراچی پہنچیں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت وزیراعلٰی ہاؤس کراچی میں اعلٰی سطح کے اجلاس میں گرمی سے ہلاکتوں، بجلی کے بحران اور دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔ ان مسائل پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزیراعظم کو کراچی میں
امن وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔ امکان ہے کہ نواز شریف جناح ہسپتال میں گرمی کے متاثرہ مریضوں کی عیادت بھی کریں گے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے گرمی سے ہلاکتوں اور کے الیکٹرک کے معاملات طے کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات میں بھی دونوں معاملات اٹھائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بھی اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔