مرحومہ کی نماز جنازہ باب العلم میں جبکہ تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوئی، ان کی تدفین میں پیپلز پارٹی کے وقار مہدی، نجمی عالم، راشد حسین ربانی، ارشد نقوی کے علاوہ علامہ ریاض جوہری سمیت دیگر علماء نے شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی اہلیہ انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ باب العلم میں جبکہ تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوئی۔ ان کی تدفین میں پیپلز پارٹی کے وقار مہدی، نجمی عالم، راشد حسین ربانی، ارشد نقوی کے علاوہ علامہ ریاض جوہری، مولانا نادر عباس تقوی، مولانا کامران حیدر، علامہ ظہیر عباس، مولانا عابد رضا عرفانی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ حسن جعفر، علامہ شبیر الحسن طاہری، مولانا طالب موسوی، شبر رضا، لخت حسنین زیدی، مولانا شبیر میثمی، مولانا علی مرتضیٰ، مولانا صادق رضا تقوی، علامہ باقر زیدی، مولانا کمیل مہدوی، حکیم محمد احمد، مولانا دوست علی سعیدی، جاوید پاشا، علامہ علی کرار، علامہ اعجاز، مولانا حسن رضاء، مولانا عباس حیدر، نوید پاشا، انوار جعفری، علامہ جعفر رضاء، علامہ نثار احمد، علی صفدر، علامہ محمد نقی نقوی، تصدق حسین ندیم، ملک بشیر، مولانا خلیل عباس، شبر زیدی، مولانا عمران مہدی، علی مہدی زیدی، مولانا سعید، مولانا غلام علی حیدری اور سینئر صحافی ریاض حیدر زیدی نے شرکت کی۔