پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے حملے میں غفلت ثابت ہونے پر چالیس پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا-
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انکوائری کے دوران مذکورہ پولیس اہلکاروں کو ڈیرہ اسماعیل خان کی جیل پر دہشت گردوں کے حملے کے وقت اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی کا مرتکب پایا گیا۔ برطرف کئے گئے پولیس اہلکاروں کو محکمہ جاتی اور سروسز ٹربیونل میں اپیل کا حق حاصل ہے۔ واضح رہے کہ دو سال پہلے اٹھائیس جولائی دوہزار تیرہ کو دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سینٹرل جیل پر حملہ کرکے اپنے دو سو ساتھیوں کو چھڑا لیا تھا۔ اس حملے میں سات پولیس اہلکار اور چار قیدی ہلاک ہوگئے تھے-
…….