اسلام ٹائمز: وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی طرف سے پستول کے تحفے کو قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کیلئے وزارت داخلہ کو لائسنس کی درخواست دی ہے، جس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلحہ لائسنس پر پابندی وزیراعظم نوازشریف کیلئے نرم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیراعظم میاں نوازشریف کو 9 ایم ایم کا جدید پستول تحفے میں دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے نائن ایم ایم پستول ان کے 30 مئی کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر دیا۔ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی طرف سے پستول کے تحفے کو قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کیلئے وزارت داخلہ کو لائسنس کی درخواست دی ہے، جس پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلحہ لائسنس پر پابندی وزیراعظم نوازشریف کیلئے نرم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔