اسلام ٹائمز: محکمہ موسمیات سندھ کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغربی ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں جس سے موسم بہتر ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی بارش کے لئے آسمان پر بادلوں کا ہونا ضروری ہے۔ بادل نہ ہونے کی صورت میں مصنوعی بارش برسانا ممکن نہیں ہے۔
 
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے شہریوں کیلئے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی۔ سینکڑوں افراد کو نگل جانے والی گرمی کی قاتل لہر آج شام تک ختم ہو جائے گی۔ محکمہ موسمیات سندھ کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر معمولی گرمی کی لہر کی بڑی وجہ سمندر کی ٹھنڈی ہواؤں کا رک جانا تھا ہوا میں نمی زیادہ تھی اور ہوا کا دباؤ معمول سے بہت کم تھا۔ ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں جنوب مغربی ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں جس سے موسم بہتر ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق مصنوعی بارش کے لئے آسمان پر بادلوں کا ہونا ضروری ہے۔ بادل نہ ہونے کی صورت میں مصنوعی بارش برسانا ممکن نہیں ہے۔