ایم کیو ایم کے سینیر رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو انسانوں کے مرنے کا مذاق نہیں اڑانا چاہئیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے کراچی میں آئے روز ہونے والی ہڑتالوں کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیر رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ

وزیراعظم کو انسانوں کے مرنے کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے، وزیراعظم کو مکھی کے مرنے کا دکھ ہے، انسانوں کا نہیں۔

خواجہ اظہار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں، وزیراعظم کو اپنے منصب کا خیال کرتے ہوئے سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیئے۔ سماء
کراچی میں مکھی بھی مرجاتی ہےتوہڑتال ہوتی ہے،وزیراعظم

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہر کی صورت حال سے متعلق گورنر سے تفصیلی گفتگو کی، شہر اور ملک کی ترقی کیلئے یہاں ہڑتال نہیں ہونی چاہیئے، ایک موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں مکھی بھی مر جائے تو ہڑتال ہوجاتی ہے۔

کراچی میں نجی ہوٹل میں وفاق ہائےایوان صنعت وتجارت ( ایف پی سی سی آئی ) کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ سیاست دان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان میں مزید کارخانے لگنے چاہئیں، نئے پلانٹس اور مشینری پر ڈیوٹی ختم کرنے کی اچھی تجویز اچھی ہے۔

شہر قائد میں ہونے والی آئے دن ہڑتالوں سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں مکھی بھی مرجاتی ہے تو ہڑتال ہوتی ہے، گورنر سے کہا ہے کہ ہڑتال نہیں ہونی چاہیے، کراچی میں ہڑتالیں بندہوں گی تو پاکستا ن ترقی کریگا۔