کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار مشتبہ افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ حراست میں لے گئے افراد سے دو 9 ایم ایم پسٹل، 3 مختلف بور پسٹل، ایک رائفل، ایک شارٹ گن اور دوسرا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشتون آباد میں پولیس وین پر دو مرتبہ حملوں کے خلاف پولیس نے محمود آباد اور پشتون آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 243 افراد کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد سے دو 9 ایم ایم پسٹل، 3 مختلف بور پسٹل، ایک رائفل، ایک شارٹ گن اور دوسرا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے