انہوں نے اتحاد کی راہ میں قرآن کی سیاست کو بہترین سیاست قرار دیتے ہوئے کہا: قرآن ہی واحد وہ منشور ہے جو مسلمانوں کو حقیقی زندگی عطا کرتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس خبرگان میں خوزستان کے نمائندے نے قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایک انٹرویو کے دوران کہا: قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے عالم اسلام میں نئی زندگی اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہمدلی پیدا ہونے کا سبب بنتے ہیں۔
آیت اللہ عباس کعبی نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا: دنیا کے ملکوں میں صلح اور آشتی کے لئے جتنے بھی بین الاقوامی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ان میں زیادہ تر ملکی مفاد کو پیش نظر رکھا جاتا ہے لیکن قرآنی مقابلوں میں قرآن اور اسلام مرکزی رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ ایسے حال میں ہے کہ اللہ کی کتاب قرآن مجید، قومی اور مذہبی تعصبات سے بالاتر حیثیت کا حامل ہے کہ جس کے دستورات کو عملی میدان میں اتارنا مسلمانوں کی نجات اور کامیابی کا ضامن ہے۔
آیت اللہ کعبی نے اس بات پر مزید زور دیتے ہوئے کہ قرآن کریم کی بہت ساری تعلیمات امت مسلمہ کے درمیان امن و صلح اور اتحاد و اتفاق پیدا کرنے پر دلالت کرتی ہیں کہا: قرآن ایک مقدس عہد و پیمان ہے جس پر عمل پیرا ہو کر امت مسلمہ اتحاد کے راستے پر گامزن ہو سکتی ہے۔
انہوں نے اتحاد کی راہ میں قرآن کی سیاست کو بہترین سیاست قرار دیتے ہوئے کہا: قرآن ہی واحد وہ منشور ہے جو مسلمانوں کو حقیقی زندگی عطا کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔