شامی فوج اور حزب اللہ کو شام اور لبنان کے سرحدی علاقوں میں پے در پے کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں.
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور حزب اللہ نے سرحدی علاقے القلمون میں راس العمرہ علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلینے کے بعد اب فلیطہ نامی علاقے کو آزاد کرانے کاارادہ کرلیا ہے -شام کے ایک فوجی ذریعے نے اس علاقے میں دہشت گرد گروہوں کا شیرازہ بکھرنے اور الفتلہ سرحدی گذرگاہ اور الباروح نامی پہاڑی سلسلے پر شام کی فوج اور مزاحمتی فورس کے مکمل تسلط کی خبر دی ہے۔ الفتلہ سرحدی گذرگاہ شام میں واقع راس العمرہ علاقے کو، لبنان کے علاقے نحلہ سے آپس میں ملاتی ہے۔