سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو نہیں بخشا جائیگا، جنرل راحیل شریف
  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پرنس آغا خان کو ٹیلی فون کرکے یقین دہانی کرائی ہے کہ سانحہ صفورا چورنگی میں ملوث دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو نہیں بخشا جائیگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پرنس آغا خان کو ٹیلی فون کیا ہے اور بس حملے میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے دل دکھی خاندانوں کےساتھ ہے۔ آرمی چیف نے پرنس آغا خان کو یقین دہانی کرائی کہ حملہ آوروں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔