پاکستان پیپلز پارٹی جی بی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سے زیادہ نشست حاصل کرے گے، امجد ایڈووکیٹ
ہیں، ہمارے کارکن ہم سے ناراض ہیں اور علاقے میں پارٹی کی مقبولیت میں بھی کمی ہوئی ہے مگر اس تمام ترصورتحال کے باوجود یہ بات طے ہے اور روز روشن کی طرح یہ حقیقت عیاں ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی اور میثاق جمہوریت کے تحت ہم اتحادی جماعتوں کے تعاون سے حکومت بنائیں گے اور اپنا وزیراعلٰی منتخب کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) ہاتھ ملتے رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان ماضی میں طے پانے والے تحریری معاہدے میثاق جمہوریت کے تحت گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے انتخابات میں جس پارٹی کی اکثریت ہوگی اس جماعت کو حکومت بنانے اور اپنا وزیراعلٰی منتخب کرنے کا موقع دیا جائے گا جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت نہ صرف اکثریتی پارٹی سے تعاون کرے گی بلکہ آزاد اور دیگر ممبران کی خرید و فروخت بھی نہیں کرے گی اور ماضی میں وفاق میں میثاق جمہوریت کے اس معاہدے پرحرف بحرف عمل ہوا ہے اور اسی معاہدے کے تحت صوبہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے اور اپنا وزیراعلٰی منتخب کرانے کا موقع دیا گیا ہے جبکہ حال ہی میں سینٹ کے چیئرمین کے انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ (ن) نے نہ چاہتے ہوئے بھی اس معاہدے کے تحت پی پی کے امیدوار کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ پی پی کی سابق صوبائی حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے علاقے میں پیپلز پارٹی کمزور ہوئی ہے مگر اس کے باوجود گلگت بلتستان کے بچے بچے کو معلوم ہے کہ آٹھ جون کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) سے زیادہ نشستیں حاصل کرےگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتنی کمزور نہیں ہے جتنا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت، دیامر، استور، غذر اور ہنزہ نگر کے قانون ساز اسمبلی کے پندرہ نشستوں میں سے سات حلقوں میں ہمارے امیدواروں کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے اور ان پندرہ حلقوں میں سے ہم آسانی سے سات نشستیں حاصل کریں گے جبکہ آٹھ حلقوں میں مقابلہ ہوگا ممکن ہے ان نشستوں پر اتحادی جماعتیں کامیاب ہوں اس طرح بلتستان ریجن کی نو میں سے چار نشستیں ہم آسانی سے حاصل کرینگے جبکہ دیگر پانچ حلقوں میں مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ، مجلس وحدت مسلمین اور اسلامی تحریک سے سیاسی اتحاد تشکیل دینے کے لئے ہم نے بات چیت شروع کر دی ہے اگلے چند دنوں میں ان جماعتوں سے باقاعدہ تفصیلی مذاکرات ہونگے۔
خبر کا کوڈ: 457422