کعبہ کا نام لیکر کعبہ والوں کی اولاد پر ظلم کیا جارہا ہے، علامہ سخاوت علی قمی
یمنیوں کی مظلومیت ہی ان کی کامیابی و نجات کا ذریعہ بنے گی۔ شہدائے کربلا کی مانند انہوں نے بھی ظالمین کے چہرے کو بے نقاب کیا۔ ان خیالات کا اظہار رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سخاوت علی قمی نے ایبٹ آباد میں والدہ مرحومہ سید نذر عباس نقوی کی برسی کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سخاوت قمی کا کہنا تھا کہ آج سادات کو وہی لوگ باغی قرار دے رہے ہیں جنہوں نے آل رسول (ع) کو باغی کہا تھا۔ کعبہ کے وارثوں سے کعبہ کو خطرہ نہیں، بلکہ غاصبین سے خطرہ ہے۔ کعبہ آج سعود، یہود اور ہنود کے قبضہ میں ہے۔ کعبہ کا نام لیکر کعبہ والوں کی اولاد پر ظلم کیا جارہا ہے۔ حسین ابن علی (ع) نے ظالم و مظلوم کا عقیدہ دیا تھا، جس کے تحت ہمیں یمنی مظلومین کے حق میں آواز بلند کرنا ہوگی۔