محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری سے نہ صرف خطے میں معاشی استحکام پیدا ہوگا بلکہ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ کسی بھی نظام کی فعالیت اور خوبی کا انحصار اس کے اندر موجود خود احتسابی میں ہوتا ہے۔ تاکہ ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔ موجودہ مخلوط صوبائی حکومت ماہی گیری کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ماہی گیروں کے حقوق و فلاح وبہبود کے لئے پوری تندہی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ عوام کو باہمی احترام اور رواداری کا درس دیں۔ اسلام سلامتی کا دین ہے اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں ایک دوسرے کے نقطہ ہائے نظر کا احترام کرنا چاہئے۔ گفتگو کے دوران گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ قومی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے شاہراہوں کی تعمیر کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ژوب اور لورالائی سے ڈیرہ غازی خان تک شاہراہ کی تعمیر سے علاقے کی پسماندگی دور کرنے اور یہاں کے رہنے والوں کو جدید سہولیات سے مستفید کرنے میں مدد ملے گی۔ یہاں پیدا ہونے یا تیار ہونے والی اشیاء کی صوبے سے باہر دیگر منڈیوں تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔ بلوچستان کی آبادی کم اور بکھری ہوئی ہے۔ اس لئے عوام تک رسائی اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں کئی دشواریاں حائل ہیں۔ اس سلسلے میں گورنر کا کہنا تھا کہ نومنتخب بلدیاتی ادارے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور ترقیاتی عمل کی نگرانی کے لئے ان نومنتخب عوامی نمائندوں سے مدد لی جاسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اسلامی ملک ہے۔ جس کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات قائم ہیں اور ان میں مزید بہتری لانے کے لئے سنجیدہ کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ صوبائی حکومت کی پالیسیوں اور بھرپور اقدامات کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔