جمعیت علماء اسلام کے رہنماء و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مشرق وسطٰی میں جس طرح کی جنگ مسلمانوں پر مسلط کی گئی ہے، اگر مسلم حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو اس سے امت مسلمہ کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ کفار نے ایک منصوبے کے تحت مسلم دنیا میں کشت و خون کا کھیل شروع کر رکھا ہے۔ جس کا مقصد مسلمانوں میں دھڑے بنانا ہے۔ خطے میں مسلط جنگ کا اصل مقصد مسلم ممالک کی جغرافیائی حدود کی ازسر نو تشکیل ہے۔ جس طرح امریکہ اور اسرائیل نے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مسلمانوں کو دست و گریباں کر رکھا ہے، اس سے مسلمانوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔ صرف جھان اسلام کو نہیں بلکہ وطن عزیز کے حکمرانوں کو بھی اب سوچنا ہوگا، کیونکہ امریکہ اور اسکے حواری ملک میں دہشتگردی کی نام نہاد جنگ کے ذریعے انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ جو ہم 2002ء سے بھگت رہے ہیں۔ امریکہ مشرق وسطٰی کی جنگ کو اسلام کا نام دیکر مسلمانوں میں نفرت پھیلا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ: 458412