یکم مئی، یوم شہادت آیت اللہ استاد مرتضٰی مطہری کی مناسبت سے آئی ایس او کے زیراہتمام مرکزی دفتر المصطفٰی ہاوس میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ علی حسین مدنی نے شہید استاد مرتضٰی مطہری کی شخصیت اور افکار پر سیر حاصل گفتگو کی۔
امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام یکم مئی یوم شہادت آیت اللہ استاد مرتضٰی مطہری اور بفرمان حضرت امام خمینی یوم معلم کی مناسبت سے المصطفٰی ہاوس میں ’’شخصیت و افکار آیت اللہ استاد مرتضٰی مطہری‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں آئی ایس او کے سابق عہدیدران اور طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شیخ سلمان رضا نے حالات حاضرہ پر شرکا کو لیکچر دیا۔ حجۃالاسلام علامہ علی حسین مدنی (فاضل قم) نے شہید استاد مرتضٰی مطہری کی شخصیت اور افکار پر سیر حاصل گفتگو کی۔