سعودی ٹی وی کا کہنا ہے کہ شاہی حکم نامے کے مطابق یہ تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں جن کے تحت شہزاد محمد بن نائف نائب وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور سیاسی و سلامتی امور کونسل کے سربراہ بھی ہوں گے ۔

شاہ سلمان نے اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو نائب ولی عہد بھی مقرر کردیا ہے ، وہ نائب وزیراعظم دوم ، وزیر دفاع اور اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل کے سربراہ بھی ہوں گے ۔

شاہ سلمان نے معمر وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کو بھی 40سال بعد اس عہدہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا ہے ۔ وہ 13 اکتوبر 1975 سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ تھے،انہوں نے خرابی صحت کے باعث خود سبکدوشی کی درخواست کی تھی ۔

شاہ سلمان نے بادشاہت سنبھالنے کے بعد دوسری مرتبہ بڑے عہدوں پر یہ ردوبدل کیا ہے، وہ 23جنوری کوشاہ عبداللہ کی وفات کے بعد اس عہدہ پر متمکن ہوئے تھے۔

یمن میں شدید بحران کے دنوں میں یہ اہم تبدیلیاں اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ سعودی حکومت پر اس صورتحال کا کوئی اثر نہیں اور وہ اہم فیصلے لینے میں بھی کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں