پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ امریکہ نے دہشتگرد پیدا کرکے انہیں مختلف ذرائع سے اسلحہ دیا۔ دوسری جانب ریاست کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے امداد دے کر ذمہ داریاں سونپ دیں۔ اب مغربی قوتیں نئے ناموں سے جنگ لڑنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ القاعدہ، طالبان کا نام ذہن سے نکالنے کیلئے داعش کو متعارف کرایا گیا ہے۔ اب داعش کے نام سے نئی جنگ شروع کی جائے گی۔ گوادر کاشغر روٹ کو پرانے روٹ کے مطابق بنایا جائے تو بہتر ہوگا۔ نائن الیون کے بعد نام نہاد دہشتگردی کی جنگ مسلط کی گئی۔ اس جنگ میں نعرہ دہشتگردی ختم اور عمل دہشتگردی کو فروغ دینا تھا۔ امریکہ نے دہشتگرد پیدا کرکے انہیں مختلف ذرائع سے اسلحہ دیا۔ دوسری جانب ریاست کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے امداد دے کر ذمہ داریاں سونپ دیں۔ اب مغربی قوتیں نئے ناموں سے جنگ لڑنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔