کی رپورٹ کے مطابق عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے “یان کوبیش” نے پیر کے روز عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں بزرگ مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات میں مختلف مسائل منجملہ دہشت گردی اور اسی طرح عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی جانب سے دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کی کاروائیوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں گفتگو کی۔
“یان کوبیش” نے اس ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی عراق کے کسی ایک فرقے یا گروہ کے رہبر نہیں بلکہ اخلاقی و معنوی طور پر تمام عراقیوں کے رہنما ہیں۔
“یان کوبیش” نے کہا ہے کہ آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے اقوام متحدہ اور حکومت عراق سے کہا ہے کہ وہ، عراقی پناہ گزینوں کی بھرپور طریقے سے مدد و حمایت کریں۔
عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے مزید کہا کہ آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے تمام عراقی گروہوں سے متحد رہنے اور قومی اقتدار اعلی کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی ہے۔