
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 246کے ضمنی انتخاب میں مجلس وحدت المسلمین نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلا ن کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق موجودہ صورتحال کے مطابق اس وقت پوری قوم کی توجہ این اے 246کے ضمنی انتخاب کی جانب ہے اور حلقہ این اے 246میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اور ایم کیوایم مد مقابل ہیں اور تینوں جماعتوں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔
تحریک انصاف آج کراچی میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہر ہ بھی کرنے جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ساتھ کراچی میں موجود ہیں ۔