یمن کے معاملے کو حل کرنے کیلیے حکومت پاکستان اپنی سفارتی کوششوں کو جاری رکھے گی

 

 کراچی: یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کے جاری مشترکہ اجلاس میں اس معاملے پر متفقہ موقف پیش کیلیے پیش کی جانے والی متوقع قرارداد کے حوالے سے وفاقی حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے۔

متوقع قرارداد  کیلیے حکومت کی جانب سے یہ موقف پیش کیا جائے گا کہ یمن کے معاملے کے لیے پاکستان کسی ملک پر براہ راست حملہ نہیں کرے گا اور نہ ہی یمن کی جنگ میں براہ راست شرکت کرے گا۔ یمن کے معاملے کو حل کرنے کیلیے حکومت پاکستان اپنی سفارتی کوششوں کو جاری رکھے گی ۔