آ ل سعود عالم اسلام اور حرمین شریفین کے لئے ننگ و آر اور ذلت و رسوائی کا باعث بنے ہوئے ہیں آل سعود نے امریکہ اور اسرائیل کی پیروی کرکے حرمین شریفین کی عزت و حرمت کو پامال کیا ہے
اسلامی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے یمن پر حملہ کرکے اپنا بھیانک اور مکروہ چہرہ ظاہر کردیا ہے سعودی عرب یمن میں امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں جنگ لڑرہا ہے سعودی عرب کو اس جنگ میں امریکہ ، اسرائیل اور اس کے دس اتحادی عرب اور غیر عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ اسلامی مبصرین کا کہنا ہے کہ جس طرح بیت المقدس پر یہودیوں کا غاصبانہ قبضہ ہے اسی طرح حرمین شریف پر آل سعود کا قبضہ بھی غاصبانہ ہے لیکن دونوں قبضوں میں فرق صرف اتنا ہے کہ یہودی آشکارا دشمن ہیں جبکہ آل سعود چھپے ہوئے منافقین ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور امریکہ و اسرائیل کے ساتھ ان کی دوستی اس بات کا واضح ثبوت ہے