دینی مدارس کی رجسٹریشن محکمہ تعلیم سے کرائی جائے، میر سرفراز بگٹی
 
  وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن علماء اور مذہبی جماعتوں کیساتھ ملکر باہمی مشاورت سے کرینگے۔ ہم نے وفاقی حکومت کو تجویز ارسال کی ہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن محکمہ صنعت و حرفت کی بجائے محکمہ تعلیم سے کرائی جائے۔ کوئٹہ میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں کی مشترکہ محنت کی وجہ سے کامیاب ہوا۔ قومی ایکشن پلان کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں جاری آپریشنز کے حوالے سے پولیس، ایف سی سمیت تمام سیکورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی دہشتگردوں کیخلاف ہماری کارروائیاں جاری ہیں اور اس ناسور کو معاشرے سے ختم کرکے ہی دم لینگے۔