وحدت نیوز نیٹ ورک ڈیلی سلام گلگت بلتستان کی رپورٹ کے

مطابق گللگت مرکزی امامیہ جامع مسجد کے خطیب بزرگ نامور عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین سید راحت حسین الحسینی نے گلگت انتظامہ کی طرف سے ن لیگ کے اشاروں پر یمن کے مظالم عوام پر ڈھاے جانے والے سعودی مظالم کے خلاف  ملک کی مذہبی،سیاسی پارٹی مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی مظاہرے  کو بہانہ بناکر علماء اور کارکنوں  کے خلاف  ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا کہ کسی بھی عالم یا کارکن کو گرفتار کرنے کی صورت میں تمام اضلاع جام کردینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی کاروائیوں کے ذریعے ن لیگ انتخابات کے لے راستہ ہموار کرنا چاہتی ہے جبکہ ملت کے باشعور لوگ کھبی ایسا ہونا نہیں دینگے