2ج کا قم میں دینی طلاب کا یہ احتجاجی جلسہ تمام اسلامی ممالک، اقوام متحدہ اور خصوصاً او آئی سی سے مطالبہ کرتا ہے کہ سعودی عرب کے یمن مخالف وحشیانہ اقدام کو روکا جائے۔۔
حوزہ علمیہ قم میں موجود دینی طلاب یمنی ملت اور یمن کی عوامی جماعت انصاراللہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
3۔ قم کے دینی طلاب کا یہ اجتماع سعودی عرب کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ یمن کے خلاف فوجی جارحیت کو فی الفور روکا جائے اور سعودی عرب اس سے زیادہ اپنے آپ کو مسلمانوں کی نظر میں حقیر نہ کرے۔
4۔ دینی طلاب کا یہ اجتماع پوری امت اسلامی، خصوصاً پاکستانی حکومت اور پاکستان کی ایٹمی فوج سے مطالبہ کرتا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے خلاف شروع کی جانے والی جنگ میں حصہ بننے کے بجائے ان دونوں اسلامی ممالک میں ثالثی کا کردار ادا کرے اور جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کرے۔ دینی طلاب کا احتجاجی جلسہ یمن کے مظلوم عوام کی حمایت اور ان کی کامیابی کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔