ر
حوزہ علمیہ قم میں موجود پاکستان کے معروف استاد آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے
احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق و باطل شروع سے ہی ایک دوسرے کے مخالف رہے ہیں اور ان کے درمیان ستیز جاری رہی ہے۔ سعودی عرب کا یمن کے بے گناہ لوگوں پر حملہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ سلسلہ حضرت آدم کے زمانے سے شروع ہوچکا تھا اور اس دن سے ہی باطل نے ہمیشہ حق کے خلاف اقدامات انجام دیئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی حکومت اور ذمہ داروں کو پرخلوص مشورہ دیتے ہیں کہ امریکہ اور سعودیہ کی نوکری میں اس حد تک آگے نہ جائیں کہ واپسی کا کوئی راستہ باقی نہ رہے۔ پاکستان کی فوج قدرت مند اور اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی فوج ہے۔ پاکستان کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ وہ اپنی فوج کو کرائے کی فوج میں تبدیل کر دے، پاکستان کا کام بنتا ہے کہ وہ اسلامی ممالک میں موجود اختلافات کو ختم کرانے کیلئے کام کرے۔